ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دس ریاستوں میں بارش، 17 ریاستوں میں گرمی۔جانیے موسم کا حال

دس ریاستوں میں بارش، 17 ریاستوں میں گرمی۔جانیے موسم کا حال

Wed, 10 May 2023 23:19:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) شمال وسطی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں اچانک اضافہ ہوا ہے جب کہ جنوبی ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اوڈیشہ سمیت 10 ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 17 ریاستوں میں درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہوگا۔ رواں ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر شروع ہو جائے گی۔ صورتحال یہ ہے کہ 6 سے 9 مئی کے درمیان صرف 72 گھنٹوں میں راجستھان، بہار اور ایم پی سمیت کئی ریاستوں کا درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس تک بڑھ گیا ہے۔یوپی اور وسطی ہندوستان میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ راجستھان، اتر پردیش اور وسطی بھارت میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو پار کرنے جا رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پارہ 40 ڈگری سے اوپر جائے گا۔ دریں اثنا، منگل کو راجستھان کے باڑمیر میں پارہ 43 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا۔ مدھیہ پردیش میں پیر کو چھ اضلاع میں پارہ 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔

بنگال میں گرمی کی لہر جاری، بہار-سکم کو گرم کرنے والے سمندری طوفان 'موچا' کی وجہ سے بنگال میں پارہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کی عجیب کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ 11 بجے تک گرمی کی لہر کی وارننگ۔ کولکتہ میں پارہ 40 ڈگری سیلسیس کو چھو سکتا ہے۔


Share: